کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلوان گوٹھ میں مبینہ منشیات فروش ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار 35 سالہ کانسٹیبل مدثر اور 40سالہ ہیڈ کانسٹیبل اکبر ولد مظفر زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم سمیع اللہ عرف ملاہلاک ہوگیا،ہلاک ملزم کے 3ساتھی اکبر عرف اکبری ،شیر زمان عرف شیر اور ایک نامعلوم فرار ہوگئے ۔