• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی حالات انتہائی بدتر ہیں، حسینیتؓ کے پیغام پر عمل پیرا ہونا ہوگا، زین قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ آج ملک کے جو حالات انتہائی بدتر ہو کر رہ گئے ہیں،  ان میں حسینیتؓ کے پیغام پر عمل پیرا ہونا ہوگا، تب ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، بدقسمتی سے حکومت وقت آ ئین و قانون کا کھلواڑ کررہی ہے بلکہ چادر و چار دیواری کا تقدس بھی پامال کر رہی ہے جس کی ملکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی،رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں، مفتی غلام مصطفی رضا نے کہا کہ نواسہ ٔرسولؐ نے اسلام کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا لیکن اپنے رفقائے کار سمیت سر کٹا دیا، پیغام حسینیؓ یہی ہے کہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جائیں ،سیدہ زہرا زیدی نے کہا کہ سب سے بہتر راستہ دین اسلام ہے ، خاور شفقت بھٹہ،سبطین رضا لودھی، علامہ وسیم عباس معصومی،زین بلوچ،شفقت خان لنگاہ،انجینئر علامہ غلام حسین ،مخدوم سید حسن رضا مشہدی علامہ عبدالحنان حیدری،علامہ مرتضیٰ گیلانی ،پیر سید عظمت سلطان بخاری،،مخدوم ولائیت مصطفی گیلانی ،شاہد محمود انصاری ،نعیم اقبال نعیم،پروفیسر طارق قادری نے کہا کہ 46 ویں قومی سالانہ حسینیہ کانفرنس تمام بین المذاھب و بین المسالک کے درمیان اتحاد اخوت ،امن،رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھے ہوئے ہے شہدائے کربلا کے درس پر عمل پیرا ہوکر ہی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال ملتان کچہری روڈ 46 ویں قومی حسینیہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر اسحاق بلوچ،آغا سید محمد علی رضوی،حافظ محمد ظفر قریشی ، عبداللہ رحمانی،مظہر جاوید سیال، نوید ہاشمی ،اقبال ہاشمی،نیاز گل ناصر،سید نعیم کاظمی،قیصر عمران مگسی، ساجد ملتانی،منظور اعوان،طالب حسین، پرنس علی خان،علی نثار،شوکت سعیدی، عاصم گولڑوی ،علی حسین ،ملک حشمت کھوکھر، مطلوب بخاری ودیگر نے خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید