• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ژوب ڈی آئی خان بند

چمن(نورزمان اچکزئی) بلوچستان میں کہیں ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے تو کہیں مون سون کا آغاز ہی موسلادھار طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہواہے، وسط جنوب مغربی بلوچستان میں جمعرات کو بعض مقامات پر درجہ حرارت 54 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاجبکہ مون سون سسٹم بالائی شمال مشرقی علاقوں میں اثرانداز ہونا شروع ہوا تو کوہ سلیمان رینج اور ملحقہ علاقوں، شیرانی، دھاناسر، ژوب، میختر سمیت کئی علاقوں گرج چمک کے ساتھ برس پڑاہے، مون سون کے پہلے اسپیل کے نتیجےمیں دوسرے رو زبھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید