• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کی پرانی پالیسی بحال، 9 ماہ سے جاری دھرنا ختم

چمن(نورزمان اچکزئی)چمن:پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کی پرانی پالیسی بحال ،9 ماہ سے جاری دھرنا ختم، چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور اسپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ پر آمدورفت کرسکیں گے ، دھرنا قیادت کو رہا کر دیا گیا، پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے نفاذکا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور دو درجن سے زائد کیسز میں گرفتار دھرناقیادت کو ریمانڈ میں ہونے کے باوجود رہاکرکے معروف شخصیت ملک عنایت خان کاسی کے حوالے کردیا گیا ، عنایت کاسی اور قبائلی رہنما کمانڈر حاجی لالو کی قیادت میں دھرنا رہنمائوں نے اتوار کو چمن دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حکومت کی جانب سے مطالبات منظور کرنے اور آج پیر کو باب دوستی سے پیدل آمدورفت کی سابق پالیسی کے تحت بحالی کا اعلان کرتے ہوئے 9ماہ سے جاری طویل ترین دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ہزاروں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ قبائلی و سیاسی رہنما کمانڈر حاجی لالو خان اچکزئی کے مطابق چند دنوں سے حکومت اور دھرنا کمیٹی کےمابین بیک ڈور مذاکرات جمعہ کو کامیابی سے مکمل ہوئے تو گرفتار دھرنا قیادت کو جیل سے رہاکرکے کوئٹہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت وکیل رہنما ملک عنایت خان کاسی کے حوالے کر دیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید