اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) حج آپریشن کامیابی سے ختم ،نئے اقدامات سےحجاج کو سہولت ملی،تمام پاکستانی عازمین حج نے ریاض الجنۃ زیارت کی سعادت حاصل کی،وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مرزا علی محسود نے کہا ہے حج آپریشن 2024کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتا یا محافظین اور وزارت کا عملہ جس میں گریڈ 7تا 21کے افسران اور عملہ شامل ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر اللہ کے ان مہمانوں کی خدمت کے لیے تعینات کئے گئے ۔ حرم کی توسیع کے باعث ہوٹلوں کا انہدام اور نئی تعمیر کی وجہ سے مرکزیہ مدینہ میں رہائش کا حصول بہت مشکل تھا۔