ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب علی جان خان نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا،سیکرٹری نے ڈین چلڈرن کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ چائلڈ لائف چلڈرن ایمرجنسی، میڈیکل وارڈز، او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ اور اولڈ بلاک چلڈرن ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں،سیکرٹری نے چلڈرن ہسپتال میں مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔