• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی میٹنگ سائیڈ لائن پر پاک بھارت سیریز پر بات نہیں ہوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ کولمبو میں آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پرپاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز پر کوئی بات نہیں ہوئی نہ اس سلسلے میں کوئی تجویز زیر غور تھی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اولین ترجیح فروری میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہے جس میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان آئے۔لیکن اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کی کوئی تجویز نہیں ہے نہ ہی کولمبو میں پاکستان اور بھارتی حکام کے درمیان نیوٹرل وینیو پرسیریز کے حوالے سے اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے نہ پاکستان نے بھارت سے اس بارے میں کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایسے موقع پر جب کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے اگر دو طرفہ سیریز کی بات کی جاتی ہے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا کیس کمزور ہوجائے گا۔واضحرہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی اور2012-13 میں پاکستانی ٹیم نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لئے بھارت کا مختصر دورہ کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید