راولپنڈی ( آن لائن ) لاہور میں درج 9 مئی واقعات کی تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ( پی ایف ایس اے ) ٹیم میں عابد ایوب، وقاص خالد اور علی رضا شامل ہیں، پی ایف ایس اے کی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی ہے۔اسکے علاوہ 9 مئی واقعات کی تفتیش کرنے والی لاہور پولیس کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔