• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپارٹمنٹس پلیئرز کو کلبز نمائندگی سے نہیں روک سکتے، پی ایف ایف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کو کلبز کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے ، اس بات کا اظہار پاکستان فٹ بال فیڈریشن نےجاری بیان میں کیا۔ آئین کے تحت ڈپارٹمنٹ کھلاڑیوں کا کلبز سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، کلب سے رجسٹرڈ کھلاڑی انٹرکلبز ٹورنامنٹ میں اپنے کلب کی نمائندگی کے لیے آزاد ہیں۔ڈپارٹمنٹس کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کو کلب کی نمائندگی سے روکے۔واضح رہے کہ قومی ویمن چیمپئن شپ میں ڈپارٹمنٹس نےکھلاڑیوں کو کلبز کے لیے ریلیز کرنے سے انکار کردیا تھا۔