کراچی(اسٹاف رپورٹر) زیمبیا فٹ بال ایسوسی ایشن نے اولمپکس گیمز کے دوران اپنی خواتین فٹبالر کو کوچ کے ساتھ اکیلے جانے سے روک دیا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ کوچ اکیلی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی کرسکتا ہے،یہ فیصلہ پچھلے سال موسم گرما میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سے اس وقت کے کوچ پر ایک کھلاڑی کے ساتھ جنسی حملے کے پیش نظر کیا گیا۔