• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں میگا پراجیکٹس کا آغاز، ریسرچ سنٹر بنے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا، یونیورسٹی کے نئے بلاکس ،ریسرچ سنٹرز سمیت طلباءکیلئے سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کی۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا طفیل نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ64کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کو اپ گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب کا جدید ایگریکلچر ریسرچ سنٹر 47کروڑ20لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا جارہا ہے۔اسی طرح طالبات کیلئے نئے ہاسٹلز کیلئے22کروڑ20لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں ۔وائس چانسلر نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی کی توسیع اور فیکلٹی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
ملتان سے مزید