• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا لاہور پریس کلب کادورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب پروفیسرزاینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر فائزہ رعنا ، مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب عارف ، صد لاہور حسن رشید اور ڈاکٹر طارق بلوچ نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدر امجد عثمانی،سیکرٹری زاہد عابد اور ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ ارشد انصاری نے کہاکہ اساتذہ کرام ملک و قوم کے معمارہوتے ہیں اور قوموں کے عروج میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکرتے ہیں ۔پروفیسر فائزہ رعنا اور پروفیسر محبوب عارف نے کلب کے عہدید راروں کا شکریہ ادا کیا اور اساتذ ہ درپیش مسائل ، حکومتی کردار اورلائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔
لاہور سے مزید