• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں، وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں،معیشت کی بحالی کیلئے کڑوے فیصلے کرنا پڑے،ضم اضلاع کی ترقی اولین ترجیح، بہتر تعلیم کی فراہمی کیلئےدانش ا سکولز قائم کرینگے،پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے معیشت کی بحالی کیلئے کڑوے فیصلے کرنا پڑے،ہم نے ریاست کو سیاست پر ترجیح دیکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،خیبر پختونخوا بالخصوص ضم اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےان اضلاع میں بہتر تعلیم کی فراہمی کیلئےدانش سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا، شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید