کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز کے پہلے روز ہفتے کو تمغوں کی دوڑ میں چین سرفہرست ہے جس نے سونے کے دو میڈلز جیت لئے، گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں بیلجیم، جاپان، قازقستان اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں، جبکہ فرانس، امریکا،اٹلی،جنوبی کوریا،منگولیا، اسپین، اور سوئیڈن بھی سلور اور برانز میڈل کے ساتھ ٹیبل پر دکھائی دے رہے ہیں،گیمز کا پہلا گولڈ میڈل چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں اپنے نام کیا، جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پیرس اولمپکس میں دوسرا گولڈ میڈل بھی چین نے جیتا، چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، امریکا نے سلور اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔تاہم رواں اولمپکس کا سب سے پہلا ٹیم میڈل قازقستان کے الیگزینڈر لی اور اسلام ستپایوو 10 میٹر مکسڈ ائیر رائفل کے مقابلے میں جیتا، قازقستان کی ٹیم نے جرمنی کے میکسی ملن البرچ اور اینا جینسن کو شکست دی۔خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ امریکاکی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔گریس براؤن نے آسٹریلیا کے لیے پہلے دن سونے کا تمغہ جیتا،میڈل روڈ سائیکلنگ ایونٹ میں جیتا،انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا، مردوں کے ہاکی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو برطانیہ نے اسپین کو، ہالینڈ نے جنوبی افریقا کو،جرمنی نے فرانس کو،بیلجیم نے آئرلینڈ کو اور آسٹریلیا نے اسپین کو ہرایا، جاپانی خاتون کھلاڑی نے 48کے جی جوڈو میں طلائی تمگہ جیتا،مردوں کی روڈ سائکلنگ میں بیلجیم کے ریم کویون نے گولڈ میڈل جیتا، مردوں کے سیونز رگبی میں جنوبی افریقانے برانز میڈل جیت لیا،مردوں کے فٹبال میں یوکرائن نے مراکش کو ناکامی سے دوچار کیا۔