ملتان (سٹاف رپورٹر) کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا ایک سو اسی سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ،نشتر ہسپتال ملتان میں مرکزی ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 46مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں گیسٹرو میں مبتلا 142مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔دریں اثناء چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 33 اور نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 08 مریض بچے زیر علاج ہیں ۔اسی طرح چلڈرن کمپلیکس ملتان میں نمونیہ میں مبتلا دو نئے مریض بچے رپورٹ ہوئے ہیں ۔