• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا پھیلاؤ دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے ،کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )منشیات کا پھیلاؤ دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ترین ضرورت ہے صوبے میں انسداد منشیات ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پشاور ڈویژن میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن اقدامات فوری طور پر شروع کئے جائیں،انٹیلی جنس ادارے منشیات کے بڑے بڑے مگر مچھوں کی نشاندہی کرکے نام جائنٹ ایکشن کمیٹی کو فوری فراہم کریں تاکہ ان پر ہاتھ ڈالا جاسکے،منشیات سپلائی لائن کاٹنے،ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے،تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہائر ایجوکیشن اور ایلیمنٹری ایجوکیشن کے ساتھ رابطہ کرکے حکمت عملی طے کریں، قبائلی ضلع مہمند میں پوست کی کاشت مکمل ختم ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے،خیبر میں بھی پوست کی کاشت مکمل ختم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر ادارے دور رس اقدامات کریں اور کسانوں کو متبادل بیج اور دیگر سہولیات فراہم کریں۔ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کی بھرپور سرپرستی اہم موقع ہے اور گولڈن چانس ہے جس سے فائدہ اٹھا کر منشیات کی لعنت سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اگلے ماہ پشاور کو نشے کے عادی افراد سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے اور پشاور کے طول و ارض سے نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منشیات کے خاتمے کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کی لعنت کے خاتمے،منشیات فروشوں اور منشیات سپلائرز کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی ۔
پشاور سے مزید