• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ،پنجاب سے پی ٹی آئی کے 3ارکان اسمبلی کی راہداری ضمانت منظور

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی محمدناصر چٹھہ، چوہدری بلال اعجاز اور رکن پنجاب اسمبلی محمد ارقم کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی درخواست گزار رکن قومی اسمبلی محمد ناصر چٹھہ، چوہدری بلال اعجاز اور ایم پی اے محمد ارقم کی جانب سے کیس کی پیروی عالم خان ادینزئی نے کی ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار اراکین اسمبلی ہیں، محمد ناصر چھٹہ لاہور سے ممبر قومی اسمبلی ، چوہدری بلال اعجاز گجرنوالہ سے ممبر قومی اسمبلی اور محمد ارقم ممبرپنجاب اسمبلی ہیں ۔ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے تو ان کے خلاف پنجاب کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے ہیں جس پر جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اس سے استفسار کیا کہ ان کے خلاف کیا کیسز ہیں جس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا ان کے خلاف بھی 9 مئی کے کیسز ہیں، عدالت نے راہداری ضمانت دی ہے لیکن یہ اور ایف آئی آرز میں نامزد کرکے ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔عدالت آرڈر کرے کہ ان کو وہاں پیش ہونے تک کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ایسا آرڈر میں نہیں کرسکتا، ایسا بلینکٹ آرڈر میں نہیں دے سکتا، اومنی بس کی حد تک یہ کیس کوئی اور بنچ سنے گا، عدالت نے درخواست گزاروں کو 21 دن کی راہداری ضمانت دیتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
پشاور سے مزید