• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی رہنما ظہیر الحسن شاہ تاحال گرفتار نہیں ہوا

اسلام آباد (عمر چیمہ) میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما کو گرفتار کیا جا چکا ہے لیکن اصل میں وہ گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس تاحال اسے گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ صورتحال سے باخبر ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ پیر ظہیر الحسن شاہ پیر کی رات خیبر پختونخواہ فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
اہم خبریں سے مزید