پاکپتن (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم عبدالرحمان ولد محمد حلیم قوم کمہار سکنہ آبادی اسلم خان نے اپنے ویڈیو بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کو قتل کرنے پر بھاری رقم اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
صدر پاکپتن پولیس نے ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو بھی گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔