ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈی میں تجاوزات مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علی الصبح سبزی منڈی میں گرینڈ آپریشن کرکے منڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو ریڑھیوں اور تعمیرات سے خالی کرا لیا گیا ہے ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے منڈی میں گرینڈ صفائی آپریشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے انتظامیہ کو سبزی منڈی کا ایک ایک انچ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ 3 روز میں سبزی منڈی کو کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات سے مکمل کلیئر کیا جائے گا ۔