• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے ورلڈ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے پندرہویں انڈر 18 ایشین والی بال چیمپئن شپ بحرین کے سیمی فائنل اور انڈر 18 ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائی پائی کو شکست دی اور کوریا کو پہلے رائونڈ میں ہرانے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو دو پوائنٹس ملے جبکہ سپر 8 کے آخری میچ میں پاکستان کو جمعے کو جاپان سے شکست ہوئی۔ اس پول سے پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب اور صدر پی وی ایف سہیل خاور میر سیکرٹری شاہ نعیم ظفرنے پاکستان ٹیم کی پرفامنس کو سراہا اور مبارکباد دی۔