• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کی انتہاپسند ہندو پارٹی شیوسینا کی حکومت کے دو شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی اور دھاراشیو رکھنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ 

عدالت عظمیٰ نے ان شہروں کے نام بدلنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا ۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے خلاف درخواست گزار نے پہلے بامبے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید