اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے طلاق کے بعد سابقہ شوہر کی جانب سے اڑھائی سالہ بچی چھینے جانے کے خلاف بچی کی والدہ کی درخواست کی سماعت کے دوران ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے سوموار تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سحرش بتول کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ اگر ملزم پیر تک عدالت میں پیش نہ ہوا تو سارے خاندان کے آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر وادیں۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ جہاں افضل محمود ملے اس کو گرفتار کر کے پیش کریں اور بچی کو ہر حال میں بازیاب کریں،اگلی سماعت پر دوسری بیوی کو بھی لے کر آئیں ۔