• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے اونچے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقے زیرآب

چترال(نمائندگان جنگ / جنگ نیوز)چترال میں گلیشیئرپھٹنے سے اونچے درجے کا سیلاب،شیبی علاقے زیرآب، ریشن میں مکانات دریابرد،بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند،عارضی پل بنادیئے گئے،43مکانوں کونقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے بالائی پہاڑوں میں گلیشیئرز پھٹنے سے دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے نشیبی علاقوں میں مکانات ، دوکانات اور ہوٹلز میں پانی داخل ہوگیا ہے ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی سے زرعی زمین اور این ایچ اے روڈ سمیت متعدد مکانات دریا برد ہوچکے ہیں ۔بڑی گاڑیوں کی آمدورفت مکمل بند ہے جبکہ چھوٹی گاڑیاں کے لئے متبادل راستہ استعمال کر رہے ہیں اپر چترال بونی پہاڑوں پر موسلادار بارشوں کے باعث بونی گول نالے میں سیلاب آیا ہے، ریسکیو1122 اپر چترال کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں، سیلا کے باعث بونی گول سے متصل کھیت، درخت اور ایک پل سیلا برد ہو گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید