ملتان (سٹاف رپورٹر)واٹر ورکس روڈ پر ریڑھی بازار قائم ، خوبصورت کاونٹر فراہم کر دئیے گئے،میونسپل کارپوریشن ملتان نے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس ضمن میں واٹر ورکس روڈاور کمہار منڈی پر ایک ہی لائن میں خوبصورت کاونٹر لگادیئے ہیں اور ریڑھی مالکان کو کاونٹرز میں کاروبار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔