پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور زبیر علی نے کہاکہ ہےجہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، جب میئر شپ کا حلف اٹھایا تو اس وقت سے ہمار ی توجہ نوجوانوں پر مرکوزہے ۔ہماری خواہش ہے کہ ہم نوجوانوں کے لئے ایسے اقدامات کریں کہ وہ پاکستان کی ترقی میں آگے جاکر اپنے ملک و قوم کانام روشن کر کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مگر بدقسمتی سے آج ہمارے نوجوان کہاں کھڑے ہیں حکومت نے انکے لئے کوئی اقدامات یا پروجیکٹ نہیں کئے، ہم نے الحمد للہ پشاور کے 70 ہزار یوتھ نوجوانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کئے گئے جس میں ٹینس بال ، ہارڈ بال، فٹ بال ولی بال، لڈو کریم بورڈ، رکٹ بیٹ وکٹ، اور دیگر سامان تقسیم کئے گئے جو کام صوبائی حکومت کا تھا وہ کام بطور میئر آن دی ریکارڈ کر کے دکھایا اور ساتھ خیبرپختونخوا کے مختلف تحصیلوں میں بھی سپورٹس سامان نوجوانوں کو فراہم کئے ۔گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ کلب کے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ا صغر خان لالا کی سربراہی میں مختلف کلبوں کے کوچز اور کھلاڑیوں نے ملاقات کی جس میں جمخانہ کرکٹ گرانڈ، کلبز، نٹ پیچ فیس کی کمی، صاف پانی کی فراہمی، کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے بینجز اور گرانڈ کے دیگر مسائل میئر کو سامنے رکھے ۔