• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس ازسرنو تشکیل دیدی

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تنازعات کے متبادل حل کیلئے کمیٹی اور ٹاسک فورس از سر نو تشکیل دیدی۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 22جولائی کا نوٹیفکیشن منظر عام پر آگیا جس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ٹاسک فورس کے رکن نہیں رہے اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی کی معاونت کیلئے تنازعات کے متبادل حل کے لئے نئی ٹاسک فورس بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹاسک فورس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، لاہور سے جسٹس جواد حسن ، کراچی سے جسٹس یوسف علی سید اور پشاور سے جسٹس عتیق شاہ اور اسلام آباد سے جسٹس میاں گل حسن شامل ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن ججز صدف کھوکھر، عظمی فرناز، شبانہ محسود، شمس الدین سپرا ٹاسک اور سول جج صنم بخاری بھی ممبر ہونگی۔اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے نمائندے بھی ٹاسک فورس میں شامل ہونگے جبکہ تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، ایڈوکیٹ مخدوم علی خان، فیصل نقوی اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن بھی ٹاسک فورس کے ممبرز ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید