کوئٹہ(پ ر) محکمہ کھیل حکو مت بلوچستان کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطا اللہ خان کی زیر نگرانی 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کوئٹہ میں جاری کوئٹہ ڈویژن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، کوئٹہ کی ٹیم نے سپورٹس بورڈ ٹیم کو بیسٹ آف فائیو میں تین دو سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، ٹورنامنٹ کے آخری روز تین سنگلز اور دو ڈبلز راؤنڈ کھیلے گئے، پہلے سنگل مقابلے میں حسانا نے رضا کو ہرایا دوسرے سنگل مقابلے میں فراز نے معین کو ،تیسرے مقابلے میں فیض اللہ نے عثمان کو شکست دی جبکہ پہلے ڈبلز میں فیض اللہ اور ماما زاہد نے عدیل اور فراز کو ،دوسرے ڈبلز مقابلے میں سہیل اور عثمان نے عبدالسلام اور حسانا کو شکست دی، آخر میں مہمان خصوصی مگسی بیڈمنٹن ہال کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار اور واسا کے ایس ڈی او بابر محمد سلیم نے ونر اور رنر اپ میں ٹرافی، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح پر بیڈمنٹن، کرکٹ اور فٹبال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔