• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، ہالینڈ ہاکی، فرانس فٹ بال فائنل میں، میڈلز کی دوڑ میں چین، امریکا کی نصف سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں ہالینڈ نے اسپین کو شکست دے کر مردوں کی ہاکی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، مردوں کے فٹبال سیمی فائنل میں فرانس نے مصر کو فاضل وقت میں شکست دے کر وکٹری اسٹینڈ پر قدم رکھ دیا، کینیا کی چیبٹ بیٹریس نے خواتین کی پانچ ہزار میٹرز ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا،مردوں کی800میٹرز دوڑ کا گولڈ میڈل برطانیہ کے ہڈکنسن کیلی نے اپنے نام کیا،جرمنی نے گھڑ سواری میں گولڈ میڈل جیت لیا،نکولا جوکک کی قیادت میں سربیا نے مردوں کے اولمپک باسکٹ بال کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جب اس نے اوور ٹائم میں آسٹریلیا کو ہرا یا ، ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپک میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل مقابلہ میں یوکرین کی پہلوان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پھوگاٹ اب اپنے اولمپکس تمغے سے محض ایک قدم دور ہیں، امریکا کے نووا لائلز نے100میٹرز ریس جیت کر دنیا کے تیز ترین مرد کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا،سرفنگ میں فرانس نے گولڈ اور آسٹریلیا نے سلور میڈل جیت لیا،ہالینڈ نے فرانس کو شکست دے کر باسکٹ بال3+3 مردوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ جرمنی نے اسپین کے خلاف فتح سے خواتین ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا، جرمنی نے یونان کو ہراکر باسکٹ بال فائنل میں جگہ بنالی، چین کی17 سالہ غوطہ خوری کی ماہر کوان ہونگچن نے منگل کو پیرس اولمپکس میں اپنا دوسرا اور نوجوان کیریئر کا تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا،انہوں نے یہ کارنامہ خواتین کے 10 میٹر پلیٹ فارم میں انجام دیا،آسٹریلیا کی نوعمر اسکیٹ بورڈنگ ایریسا ٹریو نے منگل کو خواتین کے پارک ایونٹ میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔

اسپورٹس سے مزید