کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں اب گیارہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن جاری رہے گا۔ یہ سیزن یکم ستمبر 2024 سے 5 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔دنیا کے کسی اور ملک میں اتنا طویل سیزن نہیں ہوتا،تین چیمپئنز ٹورنامنٹس کے اضافے کے بعد پی سی بی اب مردوں کے آٹھ سینئر ٹورنامنٹس میں کل 261 میچز کا انعقاد کرے گا۔ ان تین ایونٹس میں 131 فرسٹ کلاس میچز، دو ایونٹس میں 40 پچاس اوورز کے میچز اور تین ایونٹس میں 97 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔جاری شیڈول کے مطابق مینز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-25میں نئے ٹورنامنٹس چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنز فرسٹ کلاس کپ پہلے سے موجود ٹورنامنٹس کے ساتھ شامل ہونگے جن میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ، قائداعظم ٹرافی (ریجنل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ)، پریذیڈنٹ ٹرافی (ڈپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ) ، پریذیڈنٹ کپ ( ڈپارٹمنٹل 50 اوورز ایونٹ)اور پاکستان سپر لیگ شامل ہیں۔ پی سی بی کےنئے ڈومیسٹک سیزن میں گزشتہ برس کی نسبت 210 کم کھلاڑیوں کوکنٹریکٹ ملے گا ۔