• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم تین دن کی تاخیر سے پاکستان پہنچ رہی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم تین دن کی تاخیر سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ بنگلہ دیش سنیئر کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ کھیلنے 17اگست کو پروگرام کے مطابق اسلام آباد پہنچے گی۔ڈھاکا میں حالات زندگی معمول پر آنے کے بعد بنگلہ دیش اے ٹیم نے میرپور اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی اور پریکٹس سے قبل ہنگاموں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی درمیان دو چار روزہ میچوں کی سیریز 13 اگست سے اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی نے بنگلہ دیش اے کے نظرثانی شدہ شیڈول کی تصدیق کردی ۔بنگلہ دیش اے مینز کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچوں کی سیریز کے لیے 10 اگست کوپہنچے گی۔ نظرثانی شدہ سیریز کا شیڈول کے مطابق تمام سرگرمیں اسلام آباد کلب میں ہوں گی اور پاکستان شاہینز نے بھی جیسن گلسپی اور عمر گل کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی۔بنگلہ دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 13سے16اگست تک کھیلا جائے گا۔20سے23اگست کو دوسرا چاروزہ میچ کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچ 26,28,30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید