• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 سال بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ، چیف جسٹس کی معذرت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے 27 سال بعدقتل کے مقدمے کافیصلہ سنا دیا، راضی نامہ کی بنیاد پر قتل کے ملزم کو 27 سال بعد رہا کرنے کا حکم جاری ،ر چیف جسٹس نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ آپ کے موکل کو اتنے سال جیل میں گزارنے پڑے اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔چیف جسٹس نے فریقین کے مابین 2018میں راضی نامہ ہوجانے کے باجود فیصلہ میں تاخیر پر آبزرویشن دی کہ کچھ فیصلوں میں راضی نامہ کی بنیاد پر بریت کے حق میں جبکہ کچھ میں راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کی مخالفت میں عدالتی نظائر موجود ہیں ،اس معاملہ پر کسی اور مقدمہ میں اصول طے کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید