• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی ڈیجیٹل میڈیا تعینات کردیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سابقہ اتحادی اورنگران دور کے بعد فہد ہارون ایک بار پھر معاون خصوصی تعینات کر دیے گئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کردیا۔کابینہ ڈویژن نے فہد ہارون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نئے معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ سابقہ اتحادی دور میں بطور وزیر اعظم شہبازشریف کے فہد ہارون معاون خصوصی تھے۔نگران دور میں بھی فہد ہارون وزیر اعظم کےمعاون خصوصی تعینات کیے گئے تھے۔ فہد ہارون وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید