• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BISP، رواں مالی سال بینظیر کفالت پروگرام پر 461 ارب روپے خرچ کیے جائینگے

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رواں مالی سال مختص 598 ارب 71 کروڑ 80لاکھ روپے میں سے اثاثہ جات کی خریداری کےلیے ایک ارب6کروڑ 40لاکھ روپے ، ملازمین ، انتظامی اور دیگر ایڈمن اخراجات کےلیے 6ارب23 کروڑ50لاکھ روپے ، میڈیا کمیونکیشن کیلئے ساڑھے 22کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،رواں مالی سال مالی پوزیشن بہتر ہونے کے باعث10لاکھ مستحقین پروگرام سے نکل جائِیں گے جبکہ مزید سات لاکھ مستحقین کو پروگرام میں شامل کیاجائے گا ، جنگ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال این ایس ای آر سروے پروجیکٹ کیلئے 2ارب74 کروڑ40لاکھ روپے ، مستحقین کو کیشن کی براہ راست منتقلی کیلئے چار ارب 8کروڑ 30لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ، بینظیر کفالت پروگرام کیلئے 461 ارب6 کروڑ30لاکھ روپے ، بینظیر تعلیمی وظائف کیلئے 77ارب18کروڑ10لاکھ روپے ، بینظیر نشوونما پروگرام کےلیے 42ارب14 کروڑ روپے ، بی آئی ایس پی سکالر شپ پروگرام کےلیے ایک ارب 70کروڑ60لاکھ روپے ، غربت میں کمی کےلیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کےلیے ایک ارب روپے ، ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن سکیم کے لیے 79کر 90لاکھ روپے ، سروسز کی ادائیگیوں کےلیے 44کروڑ 30لاکھ روپے ، پی آر یو لاگت کےلیے ساڑھے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید