لاہور (نمائندہ جنگ)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس مقابلوں میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ان کی اس تاریخی کامیابی کی منتظر نہ صرف پاکستانی قوم تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کی کامیابی کو براہ راست دیکھ رہے تھے اور ریکارڈ بنتے ہی جشن منانا شروع کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود بھی موجود ہیں اور جیسے ہی ارشد ندیم ریکارڈ بناتے ہیں تو شہباز شریف اپنی نشست سے جشن مناتے ہوئے کھڑے ہوجاتے ہیں۔