• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز نہیں دے سکتے۔ موجودہ صورتحال میں 9مئی کے واقعات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دے سکتے۔ صوبائی حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کیلئے ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مراسلہ ارسال کیا۔ مراسلے میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سے 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جوڈیشل افسر مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ صوبائی کابینہ نے 27 جون 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید