• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال راولپنڈی سرکاری محصولات کی وصولیوں میں ناکام

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)محکمہ مال راولپنڈی سرکاری محصولات کی وصولیوں میں ناکام ہو گیا اورسرکاری محصولات کی اربوں روپے کی وصولیاں زیر التواء ہیں۔راولپنڈی تحصیل کو تین ریونیو تحصیلوں میں عوام کی سہولت کیلئے تقسیم کیا گیا تھا مگر عوام کو سہولت نہیں مل رہی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے واضح حکم کے باوجود دو سال ہوگئے مگر پٹواریوں کے پرائیویٹ منشی کلچر کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔عوام اپنے کاموں کیلئے سارا دن تینوں ریونیو تحصیلوں میں دھکے کھاتے نظر آتے ہیں۔تینوں تحصیلوں میں عوام کے1354مقدمات زیر سماعت ہیں۔509کھیوٹ تاحال بلاک ہیں۔158موضع جات کا ریکارڈ تاحال کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوسکا۔ضلع راولپنڈی میں اراضی تقسیم کے 809کیسز میں سے صرف78مکمل کئے جاسکے جبکہ ای رجسٹریشن کے بعد سے اب تک سات ہزار644رجسٹریاں منظوری کیلئے رکی ہوئی ہیں۔ محکمہ مال کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 724وراثتی انتقالات میں سے218ابھی تک زیر التوا ہیں۔محکمہ مال کی مختلف برانچوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی سے عوام کی اربوں روپے کی جائیدادوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوچکا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے محکمہ مال کی کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید