• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2014ءکا دھرنا جنرل ظہیر اور جنرل پاشا کی سازش‘ جاوید ہاشمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 2014 کا دھرنا جنرل ظہیر الاسلام اور جنرل پاشا کی سازش تھی ۔ جنرل راحیل شریف اپنی مرضی کے جنرل پروموٹ کر کے نوازشریف سے توسیع چاہتے تھے‘ شیخ مجیب نے پلٹن میدان میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جبکہ افواج پاکستان نے زبردستی بنگلہ دیش بنا کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش بننے میں بھٹو بھی ملوث تھے ۔ایک انٹرویو میں جاویدہاشمی کا کہناتھاکہ جرنیل ایک دوسرے کے خلاف سازش کر رہے تھے‘بیٹی اور بھائی کی حکومت کے باوجود نوازشریف کی سیاست زوال کا شکار ہےجبکہ مشاورت نہ کرنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو یہ دن دیکھنے پڑے ۔ کیا راحیل شریف نے اس بات کا یقین دلایا تھا کہ اگر چار حلقے کھول دئیے جائیں تو اقتدار آپ کے حوالے کر دیا جائے گا میزبان کے اس سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے تھے اس میں جہانگیر ترین‘ اسد عمر‘ عارف علوی ہم نے آپس میں ڈسکس کیا کہ کون سے چار حلقے کھلوانے چاہئیں تو انہوں نے کہا یہ ہمیں راحیل شریف گرانٹی دیتے ہیں انہوں نے بات کر کے کہا کہ ملاقات کے لیے آئیں عمران خان اکیلے گئے تھے ملنے۔ راحیل شریف نے کہا میں گرانٹی دیتا ہوں سارے حلقے کھول دئیےجائیں گے۔عمران خان نے واپس آکر یہ بتایا تو میں نے کہا تو پھر ہمیں اسمبلی پر چڑھائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم گارنٹرچاہتے تھے جو مل گیا ہے۔ میری زندگی کی غلطی ہے میں ضیاء الحق کی کیبنٹ میں شامل ہوااس کا افسوس مجھے آج بھی ہے۔ ایوب خان میرے مرشد نہیں ہیں۔بھٹو صاحب کو اقتدار نہیں لینا چاہیے تھا۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نے آٹھویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا جبکہ پنجاب میں سب نے آٹھویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ‘شیخ رشید نے اس دوران ڈرامہ بھی کیا کہ اسمبلی کے ارد گرد ٹینک کھڑے ہیں اگر ووٹ نہ دیا گیا تو سب کو اُڑا کر رکھ دیں گے۔میرا حمید گل سے کبھی ذاتی تعلق نہیں رہا جبکہ پیر س میں ہونے والے معاہدے پر حمید گل نے میری مخالفت بھی کی۔

ملک بھر سے سے مزید