• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کاہسٹری میوزیم مریم نواز سے منسوب

لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اپنا ہسٹری میوزیم ممتاز اولڈ سٹوڈنٹ مریم نواز شریف سے منسوب کردیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے تاہم سیاست میں مریم نواز شریف نے ایک قابل قدر کامیابی سمیٹی اور سب سے بڑے صوبے کی وزیر اعلیٰ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات پر ہسٹری میوزیم قائم کیا گیا جس میں ممتاز ایلومینائی کا بائیو ڈیٹا اور ادارے سے متعلق نوادرات کو جمع کیا گیا وائس چانسلر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی مادر علمی کے دورے اور ہسٹری میوزیم کے معائنے کی با ضابطہ دعوت دے دی ہے۔ ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ مریم نواز شریف کی شخصیت طالبات کیلئے قابل تقلید ہے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو اپنی باصلاحیت طالبہ پر فخر ہے۔