ملتان(سٹاف رپورٹر ) انجمن جانثاران پیر طریقت کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحفظ ختم نبوتؐ قانون میں مجوزہ تبدیلی کو فوراََ واپس لیا جائے ورنہ تحریک کا اعلان کیا جائے گا،نفرنس میں قاری ناصر میاں خان نقشبندی،مولانا رکن الدین قادری،حافظ منظورالٰہی،محمد ثمر حامدی، پروفیسر اختر علی انصاری ،قاری محمد توفیق حامدی،زاہد بلال قریشی نے بھی خطاب کیا ، تلاوت قاری بشیر احمد کریمی نے کی حمد ونعت قاری محمد طاہر حامدی،قاری یعقوب حامدی،محمد سلیم حامدی نے حاصل کی جبکہ محمد شکیل حامدی ، حاجی محمد الیاس حامدی،حافظ محمد ظفر قریشی حامدی،مرشد علی نیازی،حاجی سجاد علی حامدی، محمد ارشد حامدی،محمد عابد حامدی،محمد اقبال قریشی ،راحت علی قریشی ،ریحان حامدی اور انجمن جانثاران پیر طریقت اور جمعیت علمائے پاکستان کے کارکنوں اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتام پر قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے ملک وملت اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔