• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ بوہر گیٹ پولیسکو امجد نے بچہ نہ ملنے کی اطلاع دی پولیس موقع پر پہنچی تو اطلاع جھوٹی پائی گئی۔ قطب پور پولیسکو ثمینہ بی بی نے اطلاع دی کہ اسکے بچوں کو پولیس لے گئی ۔پولیس تھانہ ممتاز کو نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ بازار میں اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔اسی تھانے کو جمشید نے موبائل چوری کی اطلاع دی ۔ تمام اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
ملتان سے مزید