• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک سب کے سامنے ہے‘ احسن بختاوری

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے اقلیتی برادری کیلئے سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں میں نوکریوں کے کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک سب کے سامنے ہے۔ اتوار کو اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ سمیت کون لوگ ہیں جو مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کر کے ہمیں تقسیم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان کے مطابق پہلے بطور انسان اور پھر پاکستانی تمام لوگوں کے حقوق برابر ہیں۔ اقلیتی برادری کا کوئی بھی رکن چیمبر کا صدر نائب صدر بن سکتا ہے۔ تقریب سے صدر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سردار طاہر محمود‘ شہباز چوہان‘ ایڈووکیٹ سرون کمار‘ اشرف فرزند‘ تنویر بھٹی‘ صدف شان‘ سونیا ریاست‘ مہوش رفاقت اور دیگر نے خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید