اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہوں، تمام جماعتیں چارٹر پر دستخط کریں،پاکستان کو باہر نہیں اندر کے دشمن سے خطرہ ہے، ہمارے اندر کے ہی لوگ پاکستان کو سالہاسال سے نوچ کر کھا رہے ہیں، میں پھر قومی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہوں، تمام جماعتیں عوامی مفاد کے چارٹر پر دستخط کریں، سب یہ عہد کریں کہ مینڈیٹ کا احترام اور برداشت کو فروغ دیں گے، عوام کو اس کا گواہ بنایا جائے اور کارکردگی کو معیار ہونا چاہیے،نوازشریف نے مجھے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی، میں نے ہاتھ باندھ کر حکومت میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ، جس پارلیمنٹ کا اسپیکر اپنے منتخب رکن کے لئے نہ بول سکے اس سے کیا امیدیں لگائیں، ظالم اور مظلوم کی لڑائی میں جو مظلوم کی حمایت نہ کرے اس کے ایمان میں شک ہے۔