• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، پولیس دستے کی سلامی

لاہور (کورٹ رپورٹر)77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی سادہ و پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ساتھی ججز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمو مرزا، جسٹس چوہدری محمد اقبال،جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس اسجد جاوید گرال،جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس سلطان تنویراحمد، جسٹس راحیل کامران شیخ بھی موجود تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کو سلامی دی ، لاہور ہائیکورٹ کی رجسٹرار عبہر گل خان اور دیگر افسران، سٹاف ممبران، فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ آج ہمارا ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، لیکن ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آزاد عدلیہ قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور ریاست کے مختلف اداروں کے درمیان توازن برقرار رکھتی ہے۔ ملک میں انصاف کی فراہمی اوربنیادی حقوق کاتحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے،قائم مقام چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات موجودہ دور کا انتہائی اہم تقاضا ہے۔
لاہور سے مزید