لاہور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزیدشواہد سامنے آئے ہیں ‘یوں لگتا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی ‘گرفتاریوں کا دائرہ کار صرف ایک ادارے تک محدود نہیں رہنا چاہئے ‘تحریک عدم اعتماد کے وقت بھی فیض حمید اور ان کے ساتھی عمران خان سے رابطے میں تھے اور سیاسی جوڑ توڑ میں بھرپور حصہ لے رہے تھے‘ خود احتسابی ہر ادارے کو اپنانی چاہئے‘احتساب کی طرف بڑھتے ہوئے ملک میں انتشار کو روکا جا رہا ہے، انتشاری ٹولے کے رنگ لیڈر عمران خان نے ذاتی مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا، اس کی کوئی معافی نہیں ہونی چاہئے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے ‘ وزیراعظم بہت جلداقتصادی پلان کا اعلان کریں گے اور اگلے پانچ سال کا معاشی منصوبہ قوم کے سامنے رکھیں گے۔فوج کی جانب سے احتساب کا آغاز بہت اچھا عمل ہے۔ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کی ایماء پر ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلائی جا رہی تھی۔ عمران خان کی منشاء پر سازشیں کی جا رہی تھیں، ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا تھا۔ ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔