اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پربنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جا ری کر دی ، یوٹیلیٹی ریلیف پیکیج تحت ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی3650روپے ، گھی پرفی کلو سبسڈی 100 روپے ،آٹےپر 85روپے ، دالوں،چاول پر سبسڈی میں300فیصد تک اضافہ ، چینی پرفی کلو سبسڈی میں4 روپے اضافہ ،حتمی منظوری کابینہ دیگی،۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیکج کی ای سی سی نے منظوری دیدی جسے اب حتمی منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ میں پیش کیا جا ئے گا۔ ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی916روپے بڑھ جائے گی۔ ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی2734 روپےسےبڑھ کر3650روپےکی جائے گی ،نئےپیکج کےلیےیوٹیلیٹی اسٹورز پردالوں،چاول پرسبسڈی میں300 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی 25روپےسےبڑھ کر 100 روپےہوجائےگی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت گھی پرفی کلوسبسڈی70سےبڑھ کر100روپےہوگی۔ وزیراعظم پیکج کےتحت چینی پرفی کلو سبسڈی میں4روپےاضافہ ہوگا۔ چینی پرفی کلوسبسڈی46 روپے سے بڑھ کر50روپے ہوجائے گی۔ وزیراعظم پیکج کےتحت آٹےپر 85روپےفی کلو سبسڈی فراہم کی جائےگی۔ بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا۔ وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر5بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے۔