• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار رہنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دشمن عناصر کی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن عناصر کی طرف سے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘سابق فوجیوں سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت ان تمام بے سود کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ دیا جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آرمی چیف نے سابق فوجی اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔سابق فوجیوں نے پاکستان آرمی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے داخلی اور خارجی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کا عہد کیا۔

اہم خبریں سے مزید