• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کی SIFC فیصلے کی مخالفت، اسٹیل ملز بحالی کی ہدایت

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ، اسرار خان )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نےایس آئی ایف سی کے فیصلے کے برعکس پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی ہدایت کر دی.

 کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے پاکستان اسٹیل ملز کو مستقل بنیادوں پر بند کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور سٹیل ملز کی بحالی کیلئےایم این اے ناز بلوچ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی .

کمیٹی ملز کے انتظامی ور مالیاتی امور حل کرنے کیلئے تجاویز مرتب کریگی ، کمیٹی نے سٹیل ملزکی بحالی یقینی بنانے اور قومی معیشت میں کردارکے عزم کا اظہار کیا جبکہ کمیٹی نے سٹیل ملز کا دورہ کرنے اور ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیاہے، ناز بلوچ ذیلی کمیٹی کی کنوینر ہونگی ارکان میں عبدالحکیم بلوچ ، محمد ارشد ساہی اور ڈاکٹر مکیش کمہار مالانی شامل ہیں ،ذیلی کمیٹی سٹیل ملز کے انتظامی ور مالیاتی امور کو حل کرنے کیلئے تجاویز،ملازمین کے مسائل کیساتھ سٹیل ملز کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریگی.

 کمیٹی کا اجلاس سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا کمیٹی ارکان نے بعض گروپوں کی جانب سے سٹیل ملز اراضی ہتھیانے کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار کیا

چیئرمین نے کہا سٹیل ملز کو ہر صورت فعال ہونا چاہئےہر شخص کی ملز اراضی پر نظریں ہیں کراچی کی گرین بیلٹ تباہ کر دی گئی،اب زمین پر بڑی عمارتیں بنائی جائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید