• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی رقم 95 ارب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات سندھ خالد حیدر شاہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں پورے صوبے کے لئے 72 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے35 ارب روپے کراچی کے منصوبوں کے لئے ہیں جمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں غیر ملکی فنڈنگ کے پروجیکٹس کے 60ارب روپے بھی کراچی میں خرچ کئے جا رہے ہیں اس طرح کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی رقم 95 ارب بن جاتی ہےکراچی میں بارشوں کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی مرمت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا ٖ فیصلہ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کرے گا ان سڑکوں کی مرمت ہوگی یا کچھ سڑکیں نئے سرے سے تعمیر کی جائیں گی ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ تمام بلدیاتی ادارے اپنی حدود میں کام کررہے ہیں،ادارہ ترقیات کراچی اپنی حدود میں بلدیہ عظمی کراچی اور ٹاؤنز ایڈ منسٹریشن اپنی اپنی حدود میں شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے 1700 سے زائد ملازمین کی خدمات ٹاؤنز کو واپس کئے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام پرائیوٹائز کر دیاگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید