• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل والی بال لیگ کیلئے پیر کو اجلاس طلب

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پہلی انٹر نیشنل پاکستان والی بال لیگ کیلئے پاکستان والی بال فیڈریشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اجلاس میں اسپانسرز اور فرنچائز میں دل چسپی رکھنے والے مالکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، فیڈریشن نے رواں سال اکتوبر نومبر میں اس لیگ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں لیگ کی تاریخ اور شہر کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، چھ فرنچائز ٹیموں پر مشتمل مقابلے اسلام آباد میں ہونیکا امکان ہے ، ہر ٹیم میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکے گا، فیڈریشن حکام کے مطابق لیگ میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید